Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / رام ولاس پاسوان ہاسپٹل سے ڈسچارج

رام ولاس پاسوان ہاسپٹل سے ڈسچارج

پٹنہ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)خوراک اور صارفین امور کے مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)کے قومی صدر رام ولاس پاسوان کی صحت میں بہتری کے بعد آج انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ سانس لینے میں تکلیف کے بعد انہیں جمعرات کو ایک خانگی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک کرایا گیا تھا۔ پاسوان کا علاج کررہے ڈاکٹروں نے آج صبح ان کی صحت کی پھر سے جانچ کی۔ صحت میں بہتری کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔ جس کے بعد رام ولاس پاسوان پٹنہ میں واقع اپنی رہائش گاہ چلے گئے ۔ غالباً آج شام وہ دہلی جائیں گے ۔مرکزی وزیر کی علالت کی اطلاع کے بعد ان کی مزاج پرسی کے لئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، سابق چیف منسٹر جتن رام مانجھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی ہسپتال گئے تھے ۔ لالو یادوکے ہمراہ ان کے دونوں بیٹے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو بھی پاسوان کی عیادت کے لئے ہسپتال گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT