Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / رام کمار یو ایس اوپن سے باہر

رام کمار یو ایس اوپن سے باہر

نیویارک ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی گرانڈ سلام کے سنگلز مقابلہ میں پھر ایک مرتبہ کوئی بھی ہندوستانی حصہ نہیں لے سکے گا کیونکہ رام کمار راماناتھن بھی امریکی اوپن کوالیفائرس سے خارج ہوچکے ہیں۔ جنھیں ارجنٹائن میں 30 ویں مقام کے حامل فاکنڈو باگنس کے ہاتھوں 3-6, 6-2, 6-7(4) سے شکست ہوگئی ۔ قبل ازیں سوم دیو دیورمن ، یوکی بھامبری اور ساکت مائیننی کو بھی پہلے راؤنڈ کے متعلقہ میچوں میں شکست ہوگئی تھی ۔ اس طرح ان مقابلوں میں ہندوستان صرف ڈبلز تک محدود ہوگیا ہے ۔ جس میں شاطر و تجربہ کار ٹینس اسٹار لینڈر پیس کے علاوہ ومبلڈن چمپین ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا اپنے متعلقہ ساجھیداروں کیساتھ کھیلیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT