Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانا تنگا کے بورڈ کے موجودہ صدر پر الزامات

رانا تنگا کے بورڈ کے موجودہ صدر پر الزامات

 

کولمبو ۔10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف 2 ٹسٹ مقابلوں میں شرمناک شکست کے بعد کرکٹ سری لنکا پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ سابق کپتان ارجنا راناتنگا نے ناکامی کا ذمہ دار بورڈ کے صدر کو ٹھہرادیا۔ انہوں نے ان ناکامیوں پر فکسنگ اور جوئے کا الزام لگاتے ہوئے آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رانا تنگا کے بموجب بورڈ میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز نہیں جس کے اثرات کرکٹرز میں دکھائی دیتے ہیں۔ بورڈ صدر تھلنگا سماتھی پالا مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ میچ فکسرز پلیئرز کے ساتھ رابطے میں پائے گئے ہیں۔ سماتھی پالا نے الزامات کی تردید کی ہے۔ رانا تنگا اس سے قبل بھی سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر 2011 کا ورلڈ کپ جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کرکٹ ٹیم میں کوئی ڈسپلن نظر نہیں آتا، لیکن بورڈ میں ہونے والی افراتفری کے پیش نظر پلیئرز کے کردار پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی۔ دریں اثناء سری لنکائی کرکٹ حلقوں نے کہا ہے کہ رانا تنگا کے الزامات کا مقصد ممکنہ طور پر سماتھی پالا کی جگہ کرکٹ بورڈ کی سربراہی حاصل کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT