Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹرافی ‘ دہلی کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی ٹریپل سنچری

رانجی ٹرافی ‘ دہلی کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی ٹریپل سنچری

ممبئی 16 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت نے رانجی ٹرافی گروپ بی کے ایک میچ میں شاندار ٹریپل سنچری اسکور کی تاہم یہ رائیگاں گئی کیونکہ مہاراشٹرا کو اس میچ میں پہلی اننگز کی سبقت حاصل ہوگئی ۔ اس میچ میں ریشبھ پنت نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 326 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 308 رنز بنائے ۔ انہں نے اپنی اننگز میں 9 چھکے اور 42 چوکے لگائے ۔ مہاراشٹرا نے اس میچ میں اپنی پہلی اننگز میں صرف دو وکٹ پر 635 رن بنائے تھے اور اننگز ڈیکلیر کردی تھی ۔ ریشبھ پنت کی ٹریپل سنچری کی بدولت دہلی کی ٹیم مہاراشٹرا کے زبردست اسکور کے قریب پہونچ گئی تھی لیکن وہ اس کو پار کرنے میں ناکام رہی ۔ ریشبھ پنت اپنی اننگز کا دسواں چھکا لگانے کی کوشش میں آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے ایک گیند قبل ہی اسپنر ستیہ جیت بچاؤ کی گیند پر چھکا لگایا تھا ۔ اس وقت مہاراشٹرا کی پہلی اننگز کے اسکور سے دہلی کی ٹیم 58 رنز پیچھے تھی ۔ ریشبھ پنت کے آوٹ ہوجانے کے بعد ان کی ٹیم کی امیدیں بھی تقریبا ختم ہوگئی تھیں جبکہ مہاراشٹرا نے اس کے بعد بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مابقی تین وکٹس صرف 13 رنوں کے اضافہ میں حاصل کرئے ۔ ریشبھ پنت پہلے دو دن وکٹ کیپنگ کے بعد تیسرے دن دہلی کیلئے اس وقت بیٹنگ پر آئے تھے جب ان کی ٹیم کا اسکور تین وکٹس پر 135 رن تھا ۔ آج کے مابقی وقت میں مہاراشٹرا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 58 رن بنالئے تھے ۔ بعد میں باہمی رضا مندی سے کھیل کے اختتام کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ آج صبح دہلی نے اپنے کل کے اسکور پانچ وکٹس پر 376 رنوں کے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ اس وقت ریشبھ پنت 155 رن پر کھیل رہے تھے اور ان کی ٹیم کی امیدیں انہیں پر تھیں جنہیں پنت نے پورا بھی کیا ۔ انہوں نے ورون سود کے ساتھ 191 منٹ میں 182 رنوں کا اضافہ کیا تھا ۔ ورود سود 32 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ریشبھ پنت ممبئی کے وسیم جعفر اور ٹاملناڈو کے ابھینو مکند کے بعد ٹریپل سنچری اسکور کرنے والے تیسرے نوجوان بلے باز بن گئے ۔

TOPPOPULARRECENT