Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹروفی : اوڈیشہ 37 رنز پر ڈھیر

رانجی ٹروفی : اوڈیشہ 37 رنز پر ڈھیر

بنگالی پچ کی نوعیت پر دورہ کنندہ ٹیم کی بی سی سی آئی سے شکایت
ناڈیا (مغربی بنگال) ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگال نے رانجی ٹروفی کا 4 روزہ میچ محض دیڑھ یوم میں نمٹا دیا جیسا کہ انھوں نے مہمان اوڈیشہ کو ناقابل یقین 37 رنز پر ڈھیر کردیا جس پر سخت ناراض دورہ کنندہ ٹیم نے پچ کی نوعیت کے تعلق سے بی سی سی آئی سے شکایت کردی ہے ۔ میزبان بنگال نے گروپ اے کا یہ میچ بنگال کرکٹ اکیڈیمی کے گراؤنڈ میں 133 رنز سے بہ آسانی جیت لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میدان پر پہلی بار فرسٹ کلاس میچ کھیلا گیا ۔ پیس بولر اشوک ڈنڈا نے 7/19 کے ذریعہ تباہی مچائی جس میں ہیٹ ٹرک شامل ہے۔ اوڈیشہ کو 171 کے وکٹری ٹارگٹ پر صرف 19.2 اوورس میں آل آؤٹ کردیا گیا ۔ بنگال نے اپنے دو اننگز میں 142 اور 145 بنائے تھے جبکہ اُن کے 8 بیٹسمین دونوں اننگز میں کھاتہ کھولنے سے قاصر رہے ۔

TOPPOPULARRECENT