Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / رانچی : حیدرآباد پر دہلی کو سبقت

رانچی : حیدرآباد پر دہلی کو سبقت

حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رانچی ٹروفی کے گروپ اے میچ کے دوسرے دن حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کلونت کھجرولیہ اور وکاس مشرا کی جارحانہ بولنگ کے نتیجہ میں دہلی نے اپنی حریف میزبان ٹیم پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ حیدرآباد کی ٹیم 8 وکٹس کے نقصان سے 194 رنز پر سکڑ گئی اور دہلی کو اس پر 221 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ اس طاقتور موقف کے ساتھ دہلی کی ٹیم حیدرآباد کو فالوآن کیلئے مجبور کرسکتی۔ حیدرآبادی ٹیم نے کھیل کا مستحکم آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT