Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / راپڈ چیس چمپئین شپ کے پہلے دن ہندوستانی چمپئین وشواناتھن آنند کا ملا جلا کھیل کا مظاہرہ

راپڈ چیس چمپئین شپ کے پہلے دن ہندوستانی چمپئین وشواناتھن آنند کا ملا جلا کھیل کا مظاہرہ

سینٹ لوئی ( یو ایس) (سیاست ڈاٹ کام) راپڈ اینڈ بلڑ چمپئین شپ یو ایس اے کے پہلے دن کے کھیل میں پانچ مرتبہ عالمی چمپئین ہندوستانی کھلاڑی وشواناتھن آنند کو ملی جلی کامیابی یعنی ایک مقابلہ میں جیت ، دوسرے میں شکست اور تیسرے میں ڈرا کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے مقابلہ میں امریکہ کے ہکاروناکامورا کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہوں نے شاندار جیت حاصل کی ۔ لیکن دوسرے دور میں فرانس کے کھلاڑی سیکم لاگروڈ کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تیسرے کھیل میں ان کا مقابلہ روس کے کھلاڑی سرجی کرجاکن کے ساتھ برابری پر ختم ہوا جس کے باعث ان کو بجائے چھ کے صرف تین پوائنٹس پر ہی اکتفا حاصل کرنا پڑا اور ان تینوں میاچس میں امریکی کھلاڑی فابیانو کاروانہ نے تمام مقابلے جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کئے ۔ کارجکن اور وچیرلاگرؤ نے چار پوائنٹس حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کرلیا اور وشواناتھن آنند نے تین پوائنٹس کے ساتھ چھوتھے پوزیشن پر تھے ۔ حالانکہ آنند نے کھیل کی شروعات بہت ہی اچھے انداز میں کی لیکن بعد میں وہ لڑکھرا گئے ۔

TOPPOPULARRECENT