Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / راچاملا سدیشور کی راماچندرا کنٹیہ سے ملاقات

راچاملا سدیشور کی راماچندرا کنٹیہ سے ملاقات

شمس آباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے تلنگانہ پردیش کانگریس انچارج راما چندرا کنٹیہ سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔ شمس آباد سرپنچ نے شمس آباد منڈل کے حالات سے انھیں واقف کرواتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے گرام پنچایتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے واقف کروایا اور گرام پنچایت کو فنڈس کی منظوری کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ گرام پنچایتوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ راچاملا سدیشور نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تلنگانہ پردیش انچارج کی حیثیت سے کنٹہ کو منتخب کیا گیا جس سے ریاست میں کانگریس کو استحکام حاصل ہوگا۔ 2019 ء انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس صدر اتم کمار ریڈی، محمد علی شبیر ایم ایل سی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT