Friday , December 15 2017
Home / دنیا / راکھین میں سلامتی دستے کو اجتماعی نقصان سے بچنے نائب صدر کا حکم

راکھین میں سلامتی دستے کو اجتماعی نقصان سے بچنے نائب صدر کا حکم

اقوام متحدہ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے نائب صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ جنوبی میانمار کے صوبہ راکھین میں سلامتی دستوں کو اجتماعی نقصان اور بے قصور شہریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کیلئے مکمل تدبیریں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، جہاں سے ہزاروں روہنگیا آبادی کے افراد در بدر ہوئے ہیں۔ راکھین میں روہنگیا آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائی 25 اگست کو روہنگیا باغیوں کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں میانمار فوج نے انتہائی پرتشدد کارروائی کی ہے ، جس کیلئے ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا الزام لگایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT