Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / راکیش اور عرفان کھیل سے باہر، پابندی کا خدشہ

راکیش اور عرفان کھیل سے باہر، پابندی کا خدشہ

گولڈ کوسٹ۔13اپریل(سیاست ڈاٹ کام) دولت مشترکہ کھیلوں کی نو نیڈلس پالیسی کی خلاف ورزی کے قصوروار پائے گئے ہندستان کے دو کھلاڑی راکیش بابو اور عرفان کولوتھم تھوڈی کو یہاں 21 ویں گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں سے باہر کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے گا اور ہندستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی اواے ) کے مطابق ان کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائی گی۔دولت مشترکہ کھیل فیڈریشن (سي جي ایف) کے صدر لوئیس مارٹن نے آج کہا کہ ہندستانی کھلاڑی راکیش اور عرفان کے اسپورٹس ولیج میںکمروں سے انجکشن اور سوئی ملی ہیں جو اس کی نو نیڈلس پالیسي کی خلاف ورزی ہے ۔تہری کود کھلاڑی راکیش اور پیدل چال رنر تھوڈی کے علاوہ تین ہندستانی حکام کو جمعرات کو سي جي ایف کے سامنے سماعت کے لئے بھی پیش ہونا پڑا تھا۔مارٹن نے کہا کہ ہندستانی کھلاڑیوں نے جو گواہی دی ہے وہ بھروسے کے قابل نہیں ہے ۔ راکیش اور تھوڈی نے کھیلوں کی نو نیڈلس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر اسپورٹس ولیج کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT