Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / راہل سے بھوپیندرسنگھ ہڈا کی ملاقات

راہل سے بھوپیندرسنگھ ہڈا کی ملاقات

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا اور کانگریس لیڈر اشوک تنور کے درمیان اپنے حامیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے یہاں ہوئی مارپیٹ کے بعد مسٹرہڈانے آج کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔مسٹر ہڈا کے نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس نائب صدر سے ملنے کا وقت مانگا تھا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ پوچھنے پر کہ مسٹر ہڈا نے اس دوران مارپیٹ کے سلسلے میں کانگریس نائب صدر سے کیا بات کی، انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں کوئی بات چیت ہی نہیں ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ مسٹر گاندھی اترپردیش کے دیوریا سے شروع کئے گئے کسان یاترا کے آخری اور 26 ویں روز یہاں منعقد اختتامی تقریب میں حصہ لینے آئے تھے ۔ ان کے اس پروگرام میں ہریانہ سے آئے مسٹر ہڈا اور مسٹر تنور کے حامی آپس میں متصادم ہوگئے تھے جس میں مسٹر تنور سمیت پارٹی کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے ۔ مسٹر تنور کویہاں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور مسٹر گاندھی ان سے ملاقات کرنے ہسپتال پہنچے تھے ۔ دونوں دھڑوں کے رہنماؤں نے ہریانہ کے انچارج اور کانگریس جنرل سکریٹری کمل ناتھ سے بھی ملاقات کی اور ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT