Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / راہل کو بار بار مندر جاکر بھی کامیابی نہیں ملی:گری راج

راہل کو بار بار مندر جاکر بھی کامیابی نہیں ملی:گری راج

نئی دہلی، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے گجرات میں مندروں میں جانے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھگوان سے دوسرے بھگوان کے درشن کرنے کے باوجود ان کی پارٹی نے ایک بار پھر شکست کا سامنا کیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا “وہ (راہل گاندھی ) ایسے آدمی ہیں جو ایک بھگوان سے دوسرے بھگوان کے پاس اچھلتے رہے لیکن ان کی مدد کے لیے کوئی نہیں آیا”۔ انہوں نے کل پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر گجرات اسمبلی انتخابات میں لفظ سیکولرازم کو سیاسی طور پر نئے معنی دینے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیکولرازم کی آڑ میں اقلیتوں کی تشٹیکرن(منہ بھرائی) کی سیاست ہوتی تھی لیکن پہلی بار اس کا مطلب یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اکثریتی فرقہ کو طویل عرصہ تک نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ قابل غور ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران مسٹر گاندھی دوارکادھیش، چوٹیلا، کاگواڈ میں کھودلدھام، سومناتھ اور جالارام باپا مندروں میں گئے تھے ۔ مندروں کے لیے مسٹر گاندھی کی اس نئی محبت پر بی جے پی سوال اٹھا چکی ہے اور ایودھیا معاملہ پر کئی بار ان سے اور کانگریس کا رخ واضح کرنے کے لیے بھی کہا ہے ۔ ایک اور موقع پر بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ گجرات کے ان انتخابات کے بعد بھی مسٹر گاندھی مندروں کے درشن کے لئے جاتے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT