Tuesday , December 11 2018

راہل گاندھی نے اجمیر کی درگاہ حضرت غریب نواز ؒ پر حاضری دی ، انتخابات میں کامیابی کی دعا مانگی 

اجمیر : کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ غریب نواز پر حاضری اور کامیابی کیلئے دعا میں مانگی ۔

اس موقع پر راہل گاندھی کے ساتھ راجستھان کے کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ اورسابق وزیر اعلی اشوک گہلوٹ بھی تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے پشکر میں واقع ایک مندر جاگا پیٹا برہما میں پوجا بھی کی ۔ واضح رہے کہ راجستھان میں ۷؍ دسمبر کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT