Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / راہول، ناروے روانہ، لالو کی ریلی میں عدم شرکت

راہول، ناروے روانہ، لالو کی ریلی میں عدم شرکت

تجارتی و سیاسی قائدین سے بات چیت کیلئے سرکاری دعوت پر دورہ
نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آج ناروے کے دارالحکومت اوسلو روانہ ہوگئے جہاں وہ سیاسی قائدین اور سرکردہ بزنسمین سے ملاقات کریں گے۔ اس دورہ کے سبب راہول اتوار کو پٹنہ میں مقرر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی ریلی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ راہول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ناروے کی وزارت اُمور خارجہ کی دعوت پر چند دن کے لئے اوسلو کا سفر کررہے ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’تحقیقی اداروں، تجارتی و سیاسی قائدین سے ملاقات اور نظریات کے تبادلہ کا متمنی ہوں‘‘۔ راہول گاندھی پٹنہ میں اتوار کو ہونے والی اس اپوزیشن ریلی میں شرکت نہیں کرسکیں گے جو آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے اپنی طاقت کے مظاہرہ کے لئے منعقد کررہے ہیں جس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی شرکت کی توقع بھی نہیں ہے۔ کانگریس کے ذرائع نے کہاکہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اس ریلی میں اپنی پارٹی (کانگریس) کی نمائندگی کریں گے۔ لالو پرساد یادو کی راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) 27 اگسٹ کو پٹنہ کے گاندھی میدان پر ’’بی جے پی بھگاؤ دیش بچاؤ‘‘ ریلی منعقد کررہی ہے جس کو اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ تصور کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT