Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / راہول، پرینکا کی لالو کے فرزند کی شادی میں شرکت کا امکان

راہول، پرینکا کی لالو کے فرزند کی شادی میں شرکت کا امکان

پٹنہ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی اور اُن کی ہمشیرہ پرینکا وڈرا اُن شخصیتوں میں شامل ہیں، جو امکان ہے صدر آر جے ڈی لالو پرساد کے بڑے فرزند تیج پرتاب یادو کی کل مقررہ شادی تقریب میں شرکت کریں گے، فیملی کے قریبی مددگار نے آج یہ بات کہی۔ آر جے ڈی نیشنل جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے بھولا یادو نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ہمیں توثیق وصول ہوئی ہے کہ راہول اور پرینکا اِس شادی میں شرکت کے لئے آئیں گے۔ یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی بھی اُن شخصیتوں میں شامل ہیں جنھیں ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہے۔ ہمیں آج شام تک مزید شخصیتوں کی طرف سے اُن کی آمد کے تعلق سے توثیق وصول ہونے کی اُمید ہے۔ ایک سوال پر کہ آیا چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنی شرکت کے تعلق سے توثیق کی ہے، بھولا یادو نے فوری جواب دیا کہ کس طرح چاچا اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کو ترک کرسکتا ہے۔ بھولا یادو کل شام رانچی سے فلائیٹ میں آر جے ڈی سربراہ کے ہمراہ پٹنہ پہونچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT