Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / راہول ، امیتھی سنبھال نہیں سکتے، ملک کیا سنبھالیں گے: مودی

راہول ، امیتھی سنبھال نہیں سکتے، ملک کیا سنبھالیں گے: مودی

سرگوجا (چھتیس گڑھ)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امیتھی میں سونیا گاندھی کی تقریر جس میں انہوں نے عوام سے اپنے فرزند راہول گاندھی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے، پر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی نے حیرت کا اظہار کیا کہ آخر کانگریس کے نائب صدر ملک کو کس طرح سنبھالیں گے جبکہ وہ اپنے حلقہ امیتھی کو سنبھال نہیں سکتے۔ بی جے پی وزارتِ عظمیٰ کے لیڈر

سرگوجا (چھتیس گڑھ)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امیتھی میں سونیا گاندھی کی تقریر جس میں انہوں نے عوام سے اپنے فرزند راہول گاندھی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے، پر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی نے حیرت کا اظہار کیا کہ آخر کانگریس کے نائب صدر ملک کو کس طرح سنبھالیں گے جبکہ وہ اپنے حلقہ امیتھی کو سنبھال نہیں سکتے۔ بی جے پی وزارتِ عظمیٰ کے لیڈر نے ملک کی حکمران پارٹی کے اس پہلے خاندان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ماں بیٹے کی سرکار میں داماد رابرٹ وڈرا نے بے تحاشہ دولت کمائی ہے۔ راہول گاندھی کے بہنوائی کی دولت کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ مودی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے امیتھی میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کا خیال رکھیں اور وہ ملک کا خیال رکھیںگے۔ آپ مجھے بتایئے کہ اس بات میں کوئی منطق ہے۔ جو لوگ امیتھی میں عوام سے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں، اور اپنے بیٹے کا خیال کرنے کی التجا کررہے ہیں۔ جب یہ لڑکا امیتھی کو نہیں سنبھال سکا تو وہ ملک کو کیا سنبھالے گا؟ سونیا گاندھی یہ کہہ رہی ہیں کہ اندرا گاندھی کی روایت پر چلتے ہوئے 2004ء ہی میں انہوں نے سیاسی ذمہ داری راہول کے سپرد کردی جب کہ اندرا گاندھی نے اپنے فرزند راجیو گاندھی کو ذمہ داری دی تھی۔ مودی نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر تنقید کررہے ہیں کہ میں عوام کو خواب فروخت کررہا ہوں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہوں کہ ان کے پاس جادو کی چھڑی ہے جس کی مدد سے ملک کو راتوں رات ترقی دوں گا۔

یہ گاندھی خاندان کے لوگ کسی کا نام لئے بغیر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، جبکہ دیکھا جائے تو ماں بیٹے کی سرکار میں داماد کا راج ہے۔ انہوں نے امریکہ کے اخبار میں شائع حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا کہ وڈرا نے اپنی قسمت کس طرح چمکائی ہے۔ راہول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی سلامتی کے مسائل پر ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے ریکارڈ میں 10 ریاستوں کے منجملہ 7 ریاستوں میں کانگریس کی ہی حکومت ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ کانگریس کا نیا نعرہ یہ ہونا چاہئے کہ ’’ہر ہاتھ لوٹ ہر بول جھوٹ‘‘۔ مودی نے وزیراعظم کے مشیر پنکج پجوری کے حالیہ تبصرہ پر بھی تنقید کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایم او نے پریس کانفرنس طلب کرکے واضح کیا کہ وزیراعظم نے 10 سال میں 1100 مرتبہ تقریر کی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وزیراعظم کی کارکردگی یہی ہے کہ انہوں نے 10 سال میں 1100 تقاریر کی ہیں۔

انہوں نے سنجے بارو کی کتاب کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت تو منموہن سنگھ نے ماں بیٹے سے مل کر چلائی ہے۔ بلاسپور اور ناسک میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی پر نوجوانوں کو روزگار کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے نوجوان رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ مرکز میں ماں اور بیٹے کی یو پی اے حکومت کو برطرف کردیں ۔ انہوں نے سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو کبھی روزگار نہیں ملتا لیکن ’’جی جا جی‘‘ کو روزگار مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ماں اور بیٹے کی حکومت نے 10 کروڑ نوجوانوں کو روزگار کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ۔

TOPPOPULARRECENT