Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / راہول ، وزیراعظم کی مخالفت کیوں نہیں کرتے : کجریوال

راہول ، وزیراعظم کی مخالفت کیوں نہیں کرتے : کجریوال

نئی دہلی۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو چیلنج کیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو بے نقاب کریں، بشرطیکہ ان کے پاس ان کے خلاف دستاویزی ثبوت موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ’’دوستانہ میچ‘‘ میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نائب صدر کوئی انکشاف نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہول گاندھی درحقیقت مودی جی کے کرپشن میں شخصی طور پر ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں تو پارلیمنٹ کے باہر بھی وہ بے نقاب ہوجائیں گے۔ بی جے پی کہتی ہے کہ آگسٹا ویسٹ لینڈ اسکام میں کانگریس ملوث ہے اور کانگریس کہتی ہے کہ سہارا اور برلا اسکامس کی بی جے پی ذمہ دار ہے لیکن دونوں اپنے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کرتیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ دونوں پارٹیوں کا ’’دوستانہ میچ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے قائدین کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی نے ہم سے پیسہ لیا ہے ، ہم سے ووٹ حاصل کئے ہیں اور ہمیں چور قرار دیتے ہیں تو کوئی بھی چور ، وزیراعظم کے ساتھ کھانے میں شریک نہیں ہوسکتا۔

TOPPOPULARRECENT