Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول اور پرینکا گاندھی پر مودی کے بیان کی مذمت

راہول اور پرینکا گاندھی پر مودی کے بیان کی مذمت

ترجمان پردیش کانگریس کمیٹی جناب محمد احمد علی کا شدید ردعمل

ترجمان پردیش کانگریس کمیٹی جناب محمد احمد علی کا شدید ردعمل
حیدرآباد ۔ 10 مئی (پریس نوٹ) جناب راہول گاندھی اے آئی سی سی کے نائب صدر اور امیتھی کے امیدوار نے بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی کے غلط موقوف اور پرینکا گاندھی کے بیان جو انہوں نے اپنے الیکشن کمپیننگ کے دوران نے اپنی نچلی راجنیتی کی خاطر کسی بھی حد تک اقتدار پانے کیلئے اپنے ناواجبی ہتھکنڈوں سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی پوری پوری کوشش لگانے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے۔ بہرحال بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اپنے اصل کی جانب قدم اٹھانے کا اشارہ دے دیا۔ کانگریس کے سیکولر قائدین نے مودی کی سیاسی ارادوں پر تنقید کی ہے۔ سیاسی غرض کی خاطر ذات پات کا کارڈ استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر مودی جہاں جارہے ہیں وہاں کی مقامی سیاست کا اندازہ کرکے اپنا ذہن تبدیل کررہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان جناب محمد احمد علی نے کہا کہ انتقامی مہم جو پرینکا گاندھی کی ’’نیچی راجنیتی‘‘ ریمارک کو پسماندہ طبقات سے مربوط کرنے کی کوشش کی۔ وہ دراصل نیچی درجہ کی راجنیتی کا مطلب گھٹیا سیاست ہے مگر مودی نے الفاظ کا کھیل کھیلتے ہوئے مودی نے ’’نچلی راجنیتی‘‘ کو نیچی ذات کے لوگوں سے تعبیر کیا یہ قابل مذمت ہے ۔ ترجمان جناب محمد علی اس بات کی تشریح کی کہ پرینکا گاندھی نے مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اپنی امیتھی میں اپنی تقریر کے دوران ان کے شہید والد راجیو گاندھی کی توہین کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا تھا بہرحال ہمیں اس بات کا اعتماد ہیکہ امیتھی میں کانگریس کے امیدوار راہول گاندھی اپنی جیتنے کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مخالفین امیدوار کا صفایا کردیں گے اور اس بات کا کانگریس کو یقین ہے کیونکہ امیتھی کی عوام سمجھ چکے ہیں صرف اور صرف کانگریس ہی ہر شعبہ میں ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT