Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / راہول بوجا کا بیرون ممالک دورہ

راہول بوجا کا بیرون ممالک دورہ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے صدر مقام شہر حیدرآباد میں ضلع کلکٹر کے عہدے پر کسی حرکیاتی و فعال آئی اے ایس عہدیدار کو تعینات کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ فی الوقت موجودہ ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا توقع ہے کہ بہت جلد اعلیٰ تعلیم کے مقصد سے بیرون ممالک روانہ ہونے والے ہیں اور اس سلسلہ میں انہیں حکومت کی جانب سے اجازت بھی حاصل ہوچکی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ تین سینئیر آئی اے ایس عہدیداروں کے ناموں پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ جن میں کرشنیا منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، رونالڈواس ضلع کلکٹر محبوب نگر اور یوگیتا رانا ضلع کلکٹر نظام آباد شامل ہیں ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آئندہ انتخابات کے پیش نظر فعال و کارکرد اور ہم خیال عہدیدار کی تعیناتی پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ غور کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT