Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / راہول تفریح کیلئے گاوں جاتے ہیں ‘ بی جے پی کسان مورچہ

راہول تفریح کیلئے گاوں جاتے ہیں ‘ بی جے پی کسان مورچہ

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈا ٹ کام ) بی جے پی کسان مورچہ کے صدر وریندر سنگھ نے آج کانگریس نائب صدر راہول گاندھی پر تنقید کی اور کہا ہ وہ مخالف کسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف تفریح کیلئے اکثر گاووں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے راہول گاندھی کے اس تبصرہ کو مسترد کردیا کہ بی جے پی اور اس کے قائدین مخالف کسان ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ بی جے پی حکومت کے تحت زراعت اور دیہی ترقی کیلئے بجٹ میں 42 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ وریندر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی آبائی طور پر مخالف کسان ہیں۔ وہ کسانوں اور زراعت کے تعلق سے کیا کہہ سکتے ہیں جبکہ انہیں جوار اور باجرہ کے پودوں میں فرق تک معلوم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سشن کے ختم ہونے کے بعد یا جب کبھی موقع ملتا ہے بی جے پی قائدین گاووں کا دورہ کرتے ہیں جبکہ راہول گاندھی وہاں تفریح کیلئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT