Friday , February 23 2018
Home / سیاسیات / راہول رائے بی جے پی میں شامل

راہول رائے بی جے پی میں شامل

نئی دہلی۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلم ’عاشقی‘ سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے اداکار راہول رائے نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران مرکزی وزیر وجے گوئل بھی موجود تھے ۔ اس دوران راہول نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مودی ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا رہے ہیں وہ ان کے اس طریقہ کار سے کافی متاثر ہیں۔ فلم ’عاشقی‘1990 ء میں ریلیزہوئی تھی اور اس میں اداکاری کے بعد لوگ راہول کو ’عاشقی ہیرو‘ کے نام سے پکارنے لگے تھے ۔

 

کرناٹک غداروں ،مجرموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ :اننت کمارہیگڈے
بیلگاوی۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیراننت کمار ہیگڈے نے ایک اور متنازعہ بیان میں الزام عائد کیاہے کہ کانگریس کی زیرقیادت ریاست کرناٹک ملک کے غداروں اورمجرموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ (سیف زون) بن گئی ہے ۔اُن کادعوی ہے کہ دارالحکومت بنگلورو میں9لاکھ بنگلہ دیشی قیام پذیرہوگئے ہیں۔بلگام،ہبلی، بیجاپور، دھارواڑ اور کیتّورکے باشندے بھی بنگلورومیں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT