Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / راہول میں نقص نکالنا بی جے پی کے کام نہیں آئیگا : ششی تھرور

راہول میں نقص نکالنا بی جے پی کے کام نہیں آئیگا : ششی تھرور

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اب تک راہول گاندھی میں کئی نقص نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے، لیکن اب یہ حربہ زیادہ دن کام نہیں آئے گا کیونکہ عوام اب کانگریس کے نائب صدر کو بی جے پی کا موثر حریف اور طاقتور متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ حکمراں پارٹی کو زیر کرنے کیلئے راہول گاندھی کی قائدانہ صلاحیتیں کام آرہی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ملک کا سیاسی منظر نامہ میں واضح تبدیلی آرہی ہے۔ عوام اب نریندر مودی زیرقیادت بی جے پی کے بارے میں شبہات ظاہر کررہے ہیں اور اس کے جھوٹے وعدوں اور گمراہ پالیسیوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی کارکردگی سے واقف عوام، ملک میں کانگریس کو ہی بی جے پی کا موثر متبادل سمجھ رہے ہیں۔ تھرواننتاپورم سے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی نے راہول گاندھی کو ماضی میں کافی بدنام کیا اور ان کی شخصیت کو مسخ کرنے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئی تھی لیکن اب اس کی یہ چال کامیاب نہیں ہوگی۔ پنجاب میں گروداس پور ضمنی انتخاب میں کانگریس کی حالیہ کامیابی اور کیرالا کے وینگرا میں کانگریس کی حلیف پارٹی کی کامیابی سے بڑی تبدیلی دکھائی رے ہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT