Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / راہول نے بنگلورو میں اندرا کینٹین کا افتتاح کیا

راہول نے بنگلورو میں اندرا کینٹین کا افتتاح کیا

بنگلورو، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج یہاں کرناٹک حکومت کی غریبوں کا سستا کھانا فراہم کرانے کے منصوبہ’’اندرا کینٹین‘‘ کا افتتاح کیا۔ راہول نے کینٹین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اندرا کینٹین ‘سب کو کھانے ‘ مہیا کرانے کی کانگریس کے عزم کی سمت میں ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افتتاحی موقع کی تصویر یں بھی لگائی ہیں۔ اس شروعات کے لئے کرناٹک حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے راہول نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بنگلور میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے ۔ کینٹین میں پانچ روپے میں ناشتہ اور 10 روپے میں سبزی والا کھانا ملے گا۔ کچھ وقت بعد ریاست کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی کینٹین کھولی جائیں گی۔ کرناٹک کے وزیر اعلی ایم سدا رامیا نے اس موقع پر کہا کہ اندرا کینٹین کے ذریعہ ریاست کو بھوک سے پاک اور لوگوں خاص طورپر مزدوروں اور دوسری ریاستوں سے آئے غریبوں کو سستا کھانا فراہم کرانے میں مدد ملے گی ۔ راہول نے کہا کہ ہمارا مقصد اندرا کینٹین کے ذریعہ سستی شرح پر بنگلور کے مہنگے ریستوراں میں ملنے والامعیاری کھانا فراہم کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT