Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / راہول و ورون گاندھی کی ایک دوسرے کے بعد حلف برداری

راہول و ورون گاندھی کی ایک دوسرے کے بعد حلف برداری

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول اور ورون گاندھی حالانکہ ایک دوسرے کی مخالف سیاسی جماعتوں میں ہیں تاہم انہوں نے 16 ویں لوک سبھا میں ایک دوسرے کے بعد حلف لیا ۔ راہول گاندھی نے امیٹھی اور ورون گاندھی نے سلطان پور حلقوں سے اتر پردیش میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ راہول گاندھی نے پہلے خدا کے نام پر ہندی میں حلف لیا اس کے بعد ورون گاندھی نے حل

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول اور ورون گاندھی حالانکہ ایک دوسرے کی مخالف سیاسی جماعتوں میں ہیں تاہم انہوں نے 16 ویں لوک سبھا میں ایک دوسرے کے بعد حلف لیا ۔ راہول گاندھی نے امیٹھی اور ورون گاندھی نے سلطان پور حلقوں سے اتر پردیش میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ راہول گاندھی نے پہلے خدا کے نام پر ہندی میں حلف لیا اس کے بعد ورون گاندھی نے حلف لیا ۔ حلف لینے کے بعد اپنی نشست کی سمت بڑھتے ہوئے ورون گاندھی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ہاتھ جوڑ کر نمستے کیا ۔ ورون گاندھی حلف لینے کے بعد رجسٹر میں دستخط کرنا بھول گئے تھے تاہم کانگریس رکن کے سریش اور سونیا گاندھی نے انہیں رجسٹر میں دستخط کرنے کی یاد دہانی کروائی ۔ سابق چیف منسٹر یو پی کلیان سنگھ کے فرزند راجویر سنگھ نے بھی رکنیت کا حلف لیا ۔ سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی بہو ڈمپل یادو حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد کئی ارکان ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے بھی دیکھے گئے ۔

منڈے کی آخری رسومات میں مسلمانوں کا جذبہ خیرسگالی
لاتور ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر آنجہانی گوپی ناتھ منڈے جن کا منگل کے روز سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا، جب ان کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی وطن پارلی لایا گیا تو اس وقت وہاں کے مقامی مسلمانوں نے جذبہ خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے ارتھی میں شریک تمام لوگوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا کیونکہ تمام شرکاء شدید گرمی سے پریشان نظر آرہے تھے۔ اس وقت انہیں جس طرح ٹھنڈا پانی پیش کیا گیا اس سے مسلمانوں کی جذبہ خیرسگالی کا اندازہ ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT