Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / راہول پر حملہ ، لوک سبھا میں کانگریس کا پرشور احتجاج

راہول پر حملہ ، لوک سبھا میں کانگریس کا پرشور احتجاج

پروٹوکول کی خلاف ورزی کا راج ناتھ کا الزام ، بی جے پی اور کانگریس ارکان میں جھڑپ
نئی دہلی ۔ 8 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی پر سنگباری کے واقعہ پر آج لوک سبھا میں کانگریس اور حکومت کے مابین لفظی جنگ دیکھی گئی جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ کانگریس نے یہ الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی پر حملہ اُن کی زندگی کو جوکھم میں ڈال سکتا تھا، جبکہ وزیرداخلہ نے یہ جاننا چاہا کہ کانگریس نائب صدر ایس پی جی سکیورٹی کے بغیر بیرون ممالک میں کیوں گھومتے ہیں ؟ کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے ہندوستان اور بیرونی ممالک میں کئی مرتبہ سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایوان میں بحث کے دوران راہول گاندھی اور پارٹی صدر سونیا گاندھی موجود نہیں تھے ۔ کانگریس کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ دو سال کے دوران راہول گاندھی نے 121 طئے شدہ اور غیرطئے شدہ دورے کئے ۔ انھوں نے 100 مرتبہ بلٹ پروف کار استعمال نہیں کی۔ صدر کانگریس اور راہول گاندھی کے دفاتر کو ان خلاف ورزیوں کے بارے میں واقف کروایا گیا۔ راہول گاندھی بیرونی دورہ کرتے ہیں اور لمحہ آخر میں ایس پی جی کو مطلع کیا جاتا ہے جس سے اُنھیں خاطر خواہ سکیورٹی فراہم کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT