Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / راہول پہلی اننگز میں صفر : منوہر پریکر

راہول پہلی اننگز میں صفر : منوہر پریکر

پاناجی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی نے اپنی پہلی اننگز میں صفر اسکور کیا ہے ۔ بی جے پی کے گوار چیف منسٹر منوہر پریکر نے یہ ریمارک کیا ہے جب وہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے ۔ پریکر نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی کامیابی حاصل ہوگی ۔ ان سے جب کانگریس کی کارکردگی اور راہول کی قیادت کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے اپنی پہلی اننگز میں صفر اسکور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کیلئے راہول گاندھی نے گجرات اور ہماچل پردیش دونوں جگہ شدت سے مہم چلائی تھی اس کے باوجود وہ پارٹی کو کامیابی نہیں دلا سکے ۔ پریکر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج بی جے پی کے حق میں ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم کو 2019 میں بھی کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ریاست میں بھی پارٹی کو کامیابی دلائیں گے ۔ کرناٹک میں آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT