Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / راہول ‘ کانگریس مکت بھارت کا آخری باب رقم کر رہے ہیں

راہول ‘ کانگریس مکت بھارت کا آخری باب رقم کر رہے ہیں

اپوزیشن پارٹی کی عوامی تائید ختم ہوتی جا رہی ہے ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا بیان
نئی دہلی 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) راہول گاندھی پر جھوٹ اور افواہوں کا پروپگنڈہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی نے آج ادعا کیا کہ کانگریس کے نائب صدر کانگریس مکت بھارت کا آخری باب رقم کر رہے ہیں اور وہ پارٹی کی عوامی تائید کو ختم کرتے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کانگریس مکت بھارت کا آخری باب رقم کر رہے ہیں ۔ وہ ناکام ہوچکے ہیں اور ان کا اسکرپٹ اہمیت کھوچکے ہے ۔ پارٹی کا جو کچھ بھی عوامی تائید کا ڈھانچہ تھا وہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ مختار نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس اور راہول گاندھی کے پاس کوئی حقائق یا منطق نہیں ہے ۔ وہ کالے دھن اور کرشن کے خلاف جاری جدوجہد کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور اس کیلئے افواہیں پھیلا رہے ہیں اور جھوٹ کا پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ لڑائی در اصل دیانتداری اور بد دیانتی کے درمیان ہے ۔ بی جے پی کی کامیابیوں اور کانگریس کی ناکامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کانگریس سے پاک ہونے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے ۔ ایک قدیم پارٹی کے برانڈ نیو لیڈر کا سیاسی ڈرامہ اس کیلئے ذمہ دار ہے ۔ راہول گاندھی پر ان کی پارٹی کے کرپشن کیلئے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نقوی نے کہا کہ جب کبھی کرپشن کے ڈھانچے باہر ا۔ا شروع کردینگے اس وقت سے ولیعہد ( راہول گاندھی ) کا سیاسی جمع خرچ متاثر ہونا شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرپشن اور لوٹ مار کانگریس کے ڈی این اے میں شامل ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکام میں جو تازہ ترین انکشافات ہوئے ہیں ان میں کانگریس کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائد یہی وجہ ہے کہ کانگریس اور اس کے ولیعہد کو ہر جگہ کرپشن نظر آر ہا ہے ۔ یانہوں نے کہا کہ پہلے بھی راہول گاندھی نے بے بنیاد اور غیر منطقی الزامات عائد کئے تھے لیکن کانگریس کو الجھن کا سامنا کرنا پڑٓ تھا اور یہ بات حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد آشکار ہوگئی تھی ۔ انہوں نے راہول گاندھی کی جانب سے گذشتہ سال للت مودی مسئلہ پر دئے گئے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ راہول نے کہا تھا کہ اس مسئلہ پر جب وہ اظہار خیال کرینگے تو زلزلہ آجائیگا ۔ راہول گاندھی نے اس پر اظہار خیال کیا ۔ کوئی زلزلہ نہیں آیا بلکہ کانگریس کو شکست پر شکست ہوتی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT