Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / راہول کا امیتھی کے عوام سے اظہارتشکر

راہول کا امیتھی کے عوام سے اظہارتشکر

امیتھی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’یہ وقت جدوجہد کا ہے اور ہم اس کیلئے تیار ہیں‘‘۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے انتہائی ناقص مظاہرہ پر کارکنوں کو یہ پیام دیا۔ وہ آج اپنے پارلیمانی حلقہ امیتھی پہنچے جہاں انہوں نے عوام کی تائید پر اظہارتشکر کیا۔ راہول گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی نے کے ہمراہ آج ا

امیتھی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’یہ وقت جدوجہد کا ہے اور ہم اس کیلئے تیار ہیں‘‘۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے انتہائی ناقص مظاہرہ پر کارکنوں کو یہ پیام دیا۔ وہ آج اپنے پارلیمانی حلقہ امیتھی پہنچے جہاں انہوں نے عوام کی تائید پر اظہارتشکر کیا۔ راہول گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی نے کے ہمراہ آج امیتھی پہنچے۔ لوک سبھا انتخابی نتائج منظرعام پر آنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ پارٹی نے انتہائی ناقص مظاہرہ کیا تاہم امیتھی اور رائے بریلی کی نشست پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

کانگریس کے دفتر واقع گوری گنج میں کارکنوں سے مختصر خطاب کے بعد راہول گاندھی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش میں کانگریس کیلئے حالات سازگار دکھائی نہ دینے کے باوجود امیتھی اور رائے بریلی کے عوام نے پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جس طرح ان کی تائید کی ہے اس کیلئے وہ اظہارتشکر کرتے ہیں۔ اب وقت آ چکا ہیکہ ہم جدوجہد کریں۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کے دوران جب بعض کارکنوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ راہول کی کامیابی کے فیصد میں کمی کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ اس وقت پرینکا گاندھی جنہوں نے اپنے بھائی کیلئے سرگرم مہم چلائی تھی، کہا کہ وہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ یہاں آئیں گی اور اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

پرینکا نے کہا کہ امیتھی کے عوام نے ہماری عزت بچائی اور ہم ان کے مشکور ہیں۔ راہول گاندھی نے بتایا کہ بہت جلد پارٹی جائزہ اجلاس منعقد کرے گی۔ راہول گاندھی نے 2009ء لوک سبھا انتخابات میں 3.70 ووٹوں سے زائد کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار یہ فرق 1.07 لاکھ ہوگیا ہے۔ انہوں نے قریبی بی جے پی حریف سمرتی ایرانی کو شکست دی۔ قبل ازیں راہول اور پرینکا گاندھی نے پارٹی آفس میں ان کے والد راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ بعد ازاںراہول گاندھی اور پرینکا نے امیتھی میں حالیہ آتشزنی واقعہ کے مقام کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔

TOPPOPULARRECENT