Friday , February 23 2018
Home / سیاسیات / راہول کا آج دورۂ گجرات

راہول کا آج دورۂ گجرات

احمدآباد23نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی ایک بار پھر کل سے گجرات کا انتخابی دورہ کریں گے اور اس دوران احمدآباد میں ایک روڈ شو کے علاوہ پاٹیداروں کی اکثریت والے نکول علاقے میں جلسہ کریں گے ۔گزشتہ تین ماہ میں گجرات کے آدھا درجن دورے کر چکے راہول اپنے دو روزہ دورے کے تحت کل پوربندر ہوائی اڈے پر پہنچیں گے ۔وہاں وہ ماہی گیر طبقے سے ملاقات کریں گے۔اس کے بعد وہ احمدآباد کے نزدیک سانند کے نانی دیولی میں دلتوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ اس کے علاوہ احمد آباد کے ٹیگور ہال میں ڈاکٹروں اور چھوٹی دواساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اور منگل پانڈے آڈیٹوریم میں تعلیمی شعبہ کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔اس کے بعد ممکن ہے کہ وہ نکول علاقے میں موٹرسائیکل ریلی کے ساتھ روڈ شو میں حصہ لیں گے۔

 

راہول گاندھی کو گجرات میں دلت برادری کا تحفہ
احمد آباد ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی گجرات میں کل سے دو روز تک انتخابی مہم چلائیں گے جس کے دوران وہ دلت برادری کا تیار کردہ دیوقامت ترنگا بطور تحفہ حاصل کریں گے ۔ قومی پرچم چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی کو چند ماہ قبل پیش کیا جانے والا تھا لیکن ریاستی دارالحکومت کے عہدیداروں نے مبینہ طور پر جگہ نہ ہونے کی بنا پر یہ تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ راہول گاندھی اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT