Monday , October 15 2018
Home / سیاسیات / راہول کا کزن ورون گاندھی کے حلقہ میں روڈشو

راہول کا کزن ورون گاندھی کے حلقہ میں روڈشو

سلطانپور؍ امیٹھی ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سلطانپور میں روڈ شو منعقد کیا، جہاں اُن کے کزن ورون گاندھی بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود اپنی نامزدگی امیٹھی حلقہ سے داخل کرنے والے ہیں جس کیلئے 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، رابرٹ واڈرا اور سینئر لی

سلطانپور؍ امیٹھی ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سلطانپور میں روڈ شو منعقد کیا، جہاں اُن کے کزن ورون گاندھی بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود اپنی نامزدگی امیٹھی حلقہ سے داخل کرنے والے ہیں جس کیلئے 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، رابرٹ واڈرا اور سینئر لیڈر اور فیملی کے وفادار کیپٹن ستیش شرما اور یو پی سی سی سربراہ نرمل کھتری اُن کے ہمراہ ہیں۔ راہول سلطانپور میں امہارٹ اور امیٹھی میں گوری گنج کے درمیان 42 کیلومیٹر کی پٹی پر روڈ شو میں حصہ لینے کے بعد پارٹی حامیوں کے ساتھ امیٹھی پہنچیں گے۔ اس ایونٹ نے تجسس پیدا کردیا ہے

کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ راہول اس طرح کی سیاسی مہم کااہتمام اُس حلقہ سے کررہے ہیں جہاں گاندھی فیملی کا ایک اور رکن کسی کانگریس امیدوار کے خلاف لڑرہا ہو۔ راہول کے کزن ورون سلطانپور سے بی جے پی امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ کانگریس نامزد امیتا سنگھ سے ہے، اہلیہ راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ ہیں، جو اس نشست سے 2009ء میں جیتے تھے۔ راہول کے روڈشو نے سلطانپور پارلیمانی حلقہ میں 16 کیلومیٹر فاصلے کا احاطہ کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کافی عجیب ہے کہ کوئی گاندھی فیملی ممبر پارٹی امیدوار کے حق میں اس طرح کا سیاسی جلوس ایک اور فیملی ممبر کے خلاف نکال رہا ہے۔ وہ ابھی تک ایک دوسرے کے حلقہ میں انتخابی مہم سے گریزاں رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT