Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ’راہول کوئی دہشت گرد نہیں کہ خفیہ ملاقات کی جائے‘

’راہول کوئی دہشت گرد نہیں کہ خفیہ ملاقات کی جائے‘

تحریک میں پھوٹ ڈالنے بی جے پی کا 500 کروڑ روپئے کا بجٹ : ہاردک پٹیل
راجکوٹ24اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاٹیدارریزویشن تحریک کمیٹی یعنی’ پاس’ کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج الزام لگایا کہ گجرات میں حکمراں بی جے پی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے اس کے کارکنوں کو خریدنے کے لئے 500 کروڑ روپے کا بجٹ طے کیا ہے ۔احمد آباد کے تاج ہوٹل میں، جہاں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کل اپنے ‘گجرات دورہ’ کے دوران میٹنگ کی تھی، میں ان کے مبینہ طور پر چوری چھپے پچھلے دروازے سے جانے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کوئی دہشت گرد نہیں انہیں ان سے ملنے کے لئے چھپ کر جانا پڑے جب ان سے ملنا ہوگا کھلے عام ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کانگریس انچارج اشوک گھلوت کی دعوت پر وہاں گئے تھے اور ان سے یہ بات کی کہ ان کی حکومت بنے گی تو وہ پاٹیدار سماج کو کس طرح ریزرویشن دیں گے۔ ہاردک نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ بی جے پی کی آمر اور مغرور حکومت کو گجرات سے دور کریں گے ۔ بی جے پی نے ‘پاس’ کو توڑنے اور اپنے اراکین کو خریدنے کے لئے 500 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا ہے ۔ یہ سوچنے والی بات ہے کہ نوٹ کی منسوخی کی بات کرنے والے لوگوں کے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے ہے ۔ اس معاملے میں حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT