Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / راہول کو ’بیچارہ‘ کہنے پر کانگریسیوں نے ہیمامالنی کا پتلا جلایا

راہول کو ’بیچارہ‘ کہنے پر کانگریسیوں نے ہیمامالنی کا پتلا جلایا

متھرا۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی ہیمامالنی کے پتلوں کو آج کانگریس ورکرس نے لگاتار تیسرے روز نذرآتش کرتے ہوئے ان سے غیرمشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا کہ انہوں نے اس ہفتہ کے اوائل نائب صدر پارٹی راہول گاندھی کو ’بیچارہ‘لیڈر کہاتھا۔ کانگریسیوں نے متھرا کے مصروف ہولی گیٹ علاقہ اور ضلع ہیڈکوارٹر سے 45 کیلو میٹر دور کوسی کالن اور ورندابن میں بھی اداکارہ سے سیاستداہ بننے والی ہیما کے پتلے جلائے اور احتجاج میں شدت کی دھمکی دی۔

TOPPOPULARRECENT