Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / راہول کو ستمبر تک پارٹی صدر بنایا جاسکتا ہے

راہول کو ستمبر تک پارٹی صدر بنایا جاسکتا ہے

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی کو پارٹی صدر بنانے میں اب زیادہ تاخیر نہیں ہوگی ۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ راہول کو ماہ ستمبر تک پارٹی کی صدارت سونپ دی جائیگی ۔ مئی کے مہینے میں کل ہند کانگریس نے اشارہ دیا تھا کہ راہول گاندھی کو پارٹی کا صدر بنایا جاسکتا ہے ۔ پارٹی کو فی الحال مسلسل انتخابی شکستوں کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔ گذشتہ مہینے پارٹی کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے کہا تھا کہ راہول گاندھی پارٹی کے عملا صدر ہی ہیں لیکن انہیں اصل صدر بنادیا جانا چاہئے ۔ جئے رام رمیش کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کو پارٹی کی صدارت قبول کرتے ہوئے انتخابی مقابلوں کیلئے تیار ہونا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT