راہول کو وزیراعظم بنانے کیلئے محنت و لگن سے کام کریں

سدی پیٹ۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد وحید خاں کوآرڈینیٹر اے پی کانگریس کمیٹی میناریٹیز ڈپارٹمنٹ و ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے صحافتی بیان میں بتایا کہ انہوں نے گاندھی بھون میں جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس اُمور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے یو پی اے چیرمین شریمتی سون

سدی پیٹ۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد وحید خاں کوآرڈینیٹر اے پی کانگریس کمیٹی میناریٹیز ڈپارٹمنٹ و ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے صحافتی بیان میں بتایا کہ انہوں نے گاندھی بھون میں جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس اُمور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے یو پی اے چیرمین شریمتی سونیا گاندھی اور نائب صدر مسٹر راہول گاندھی پارٹی نے جو فیصلہ لیا ہے ہم تلنگانہ کی عوام تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔ مسٹر وحید خاں نے بتایا کہ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کے علم میں یہ بات لائی گئی۔ آنجہانی وزیر اعظم شریمتی اندرا گاندھی ضلع میدک کی رکن پارلیمنٹ رہ چکی تھیں۔ ان کے وزارت عظمیٰ کے دور میں ضلع میدک کانگریس پارٹی میں ایک ایماندار و وفادار سچے سپاہی کی طرح خود کو وقف کرتے ہوئے آج تک پارٹی کے وفادار بن کر کام کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے انتخابات میں ضلع کے دس اسمبلی حلقہ جات میں سے ایک حلقہ اسمبلی کا ٹکٹ مسلمان کودیں۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی سے مفاہمت کرنے سے کانگریس پارٹی کو نقصان ہوگا۔ کانگریس پارٹی تنہا لڑنے میں کانگریس کی کامیابی ہوگی۔ضلع میدک تمام حلقہ جات پر کانگریس کا پرچم لہرائے گا۔ اس پر مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے وحید خاں کو تلقین کی کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کانگریس پارٹی اور شریمتی سونیا گاندھی کی دین ہے۔ اس بات کا علم دیہاتی عوام کو نہیں ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکن گاؤں گاؤں دورہ کرتے ہوئے عوام کے درمیان پہنچکر عوام کو حقائق سے واقف کروائیں اور آنے والے انتخابات میں متحد ہوکر کانگریس پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ سچائی اور ایمانداری سے کام کریں۔ اگر راہول گاندھی کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہو تو سخت محنت اور فوجی خطوط پر کام کریں۔ اس موقع پر اسد معین الدین غوث اور شکیل موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT