Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / راہول کو کانگریس کا صدر بنانے سی ڈبلیو ڈی سی ارکان کی مساعی

راہول کو کانگریس کا صدر بنانے سی ڈبلیو ڈی سی ارکان کی مساعی

نئی دہلی ۔ 07 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ سی ڈبلیو سی نے راہول گاندھی کو پارٹی کا صدر بنانے کی پرزور خواہش کی ہے ۔ راہول گاندھی کے زیرصدارت منعقدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی ( سی ڈبلیو سی ) اجلاس میں کئی ارکان نے ایک کے بعد دیگر اپنے خطاب کے دوران سونیا گاندھی کے یقینی جانشین راہول کو پارٹی کی صدارت پر فائز کرنے کی بھرپور حمایت کی۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اپنی صحت ناساز ہونے کے سبب اس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکی تھی ۔ ذرائع نے کہاکہ سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے سب سے پہلے راہول کو کانگریس کا صدر بنانے کی تجویز پیش کی ۔ ان کی تجویز کو اجلاس کے دیگر شرکاء سی ڈبلیو سی ارکان اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی بھی حمایت حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT