Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / راہول کیخلاف کوئی کیس نہیں، الیکشن کمیشن کی کلین چٹ

راہول کیخلاف کوئی کیس نہیں، الیکشن کمیشن کی کلین چٹ

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج راہول گاندھی کو اس الزام پر کلین چٹ دی کہ انھوں نے 7 مئی کو امیٹھی کے ایک پولنگ بوتھ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انکلوژر میں داخل ہو کر رائے دہی کی رازداری کی خلاف ورزی کی تھی۔ ’’کوئی کیس نہیں بنا ہے،‘‘ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو یہ بات بتائی جب ایسی

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج راہول گاندھی کو اس الزام پر کلین چٹ دی کہ انھوں نے 7 مئی کو امیٹھی کے ایک پولنگ بوتھ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انکلوژر میں داخل ہو کر رائے دہی کی رازداری کی خلاف ورزی کی تھی۔ ’’کوئی کیس نہیں بنا ہے،‘‘ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو یہ بات بتائی جب ایسی شکایات کے تعلق سے پوچھا گیا کہ راہول نے اپنے حلقہ میں پولنگ کے روز ووٹنگ کمپارٹمنٹ میں داخل ہو کر رائے دہی کی رازداری کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جو اس حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں، اور دیگر سے بھی رپورٹس وصول ہوئے کہ راہول جب تقریباً 10.30 بجے انکلوژر میں داخل ہوئے، تب ای وی ایم کارکرد نہیں تھا کیونکہ کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT