Thursday , December 13 2018

راہول کی تاجپوشی کو ’یوم سیاہ‘کے طورپر منائیں: پونا والا

نئی دہلی 11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی کو کانگریس صدر بنانے پر باغی رخ اپنانے والے شہزاد پونا والا نے راہول کی تاجپوشی کے دن کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے ۔راہول گاندھی کو کانگریس صدر بنانے کا اعلان آج شام کو ہونے اور سولہ دسمبر کو ان کی پارٹی کے کمان سنبھالنے کا امکان ہے ۔کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے صرف مسٹر گاندھی نے ہی نامزدگی داخل کی ہے ۔ پونا والا نے راہول کو کانگریس صدر بنانے کے خلاف باغیانہ رخ دکھائے تھے ۔انہوں نے آج پھر ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے ۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے مسٹر گاندھی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے دن کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاندانی حکمرانی سے آزاد کانگریس کے کارکنان اکبر روڈ سے امیٹھی تک مظاہرہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ شہزادے کو گدی سے ہٹانے کے لئے قانونی طریقوں سمیت ہر طریقہ اپنایا جائے گا۔مسٹر پونا والا نے کہا کہ اگر راہول گاندھی کو کانگریس پارٹی کا غیر آئینی صدر بنادیا جاتا ہے تو یہ دن تمام حامیوں، ووٹروں اور اہل وطن کے لئے یوم سیاہ ثابت ہوگا اور اس دن کو یوم سیاہ مناتے ہوئے سیاہ لباس پہنیں۔

TOPPOPULARRECENT