Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / راہول کی تقریر غیرذمہ دارانہ : بی جے پی

راہول کی تقریر غیرذمہ دارانہ : بی جے پی

بحرین میں راہول گاندھی کے اولین بیرونی دورے پر خطاب پر تنقید
نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج راہول گاندھی کی بحرین میں کی گئی تقریر کو ’’غیرذمہ دارانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صدر کانگریس سونیا بیرون ملک اپنی تقریروں کے ذریعہ ہندوستانیوں میں ’’نفرت‘‘ پھیلا رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے وطن میں کیا ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس سربراہ کو کل رات کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کا وزیراعظم نریندر مودی کے 270 ہندوستانی نژاد پارلیمنٹیرینس سے خطاب کے ساتھ موازنہ کیا جس میں ہندوستان اور دیگر ملکوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں روی شنکر نے راہول کے ریمارکس پر اعتراض کیا جس میں انہوں نے مودی حکومت پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے انتشار پسندانہ ایجنڈہ چلانے کا الزام عائد کیا۔

راہول گاندھی کنیڈا اور سنگاپور کا دورہ بھی کریں گے
نئی دہلی، 9جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے کامیاب دورے کے بعد کانگریس صدر راہول گاندھی غیر مقیم ہندوستانیوں سے ربط بڑھانے کے لئے کناڈا اور سنگاپور کے دورہ پر جائیں گے ۔ گاندھی نے مغربی ایشیائی ملک بحرین میں کل غیر مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سیم پترودا اور ملند دیوڑا دنیا کے مختلف ملکوں میں دورے کا انعقاد کررہے ہیں۔ ہم لوگ ایک دورہ کناڈا کا اور ایک دورہ سنگاپور کا اور ایک مغربی ایشیا کا کررہے ہیں ۔ ہم لوگ اس سمت توجہ دے رہے ہیں اور ہم لوگ کناڈا میں ہوں گے اور ہم لوگ کناڈا آئیں گے اور وہاں آپ لوگوں سے بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT