Tuesday , December 11 2018

راہول کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو عشائیہ کی دعوت

نئی دہلی، 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے پارٹی صدرکا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی پارٹی میں یکجہتی کی کوششوں کو اور مضبوط بنانے کے تحت اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو آج رات کے کھانے کے لئے مدعو کیا ہے ۔ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ کانگریس کے لئے انتہائی مشکل سمجھے جانے والے گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے فورا ًبعد پارٹی کی کمان سنبھالنے والے راہول گاندھی کی جانب سے اپنے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو خصوصی ڈنر کے لئے مدعو کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ پارٹی کو متحد رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ اگرچہ راہول گاندھی کے ہاتھوں کانگریس کی باگ ڈور کے آنے سے پارٹی میں نوجوان لیڈروں کے قد بڑھنے کا امکان ہے . لیکن، تمام عمر کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو کھانے کے لئے مدعو کرکے شاید وہ یہ اشارہ دینا چاہتے ہیں کہ ان کی نظر میں پارٹی کے تمام قائدین اور کارکن، چاہے وہ نوجوان ہوں یا پھر عمر رسیدہ یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔ہفتہ کو راہول گاندھی نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا بھی تھا کہ وہ ملک کی اس سب سے پرانی پارٹی کو نوجوانوں اور بزرگوں کے تعاون سے چلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT