Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / راہول کی مندروں میں حاضری صرف ایک دھوکہ : یوگی

راہول کی مندروں میں حاضری صرف ایک دھوکہ : یوگی

وڈودرا۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کی مندروں پر حاضری کو صرف ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب صدر کانگریس سے خواہش کی کہ اپنی پارٹی کا رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ پر موقف واضح کریں۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ دوہرے معیار ایودھیا مسئلہ پر اختیار کررہی ہے۔ کیوں کہ یہ نہیں چاہتی کہ اس تنازعہ کی یکسوئی پرامن انداز میں ہوجائے۔
ان کا یہ تبصرہ سینئر کانگریس قائد اور قانونداں کپل سبل کے ا یودھیا تنازعہ مقدمہ میں سپریم کورٹ کے اجلاس پر بیان کے پیش نظر اہمیت رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT