Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / راہول کی واپسی ملک کیلئے مفید : جئے رام رمیش

راہول کی واپسی ملک کیلئے مفید : جئے رام رمیش

احمد آباد 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نائب صدر راہول گاندھی 19 اپریل کو کسان ریلی سے خطاب کرنے سرگرم سیاست میں واپس ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول کی واپسی سے نہ صرف کانگریس کو بلکہ سارے ملک کو فائدہ ہوگا ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ان کی واپسی نہ صرف کانگریس بلکہ سارے ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔

احمد آباد 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نائب صدر راہول گاندھی 19 اپریل کو کسان ریلی سے خطاب کرنے سرگرم سیاست میں واپس ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول کی واپسی سے نہ صرف کانگریس کو بلکہ سارے ملک کو فائدہ ہوگا ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ان کی واپسی نہ صرف کانگریس بلکہ سارے ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ انہوں نے تاہم راہول گاندھی کے اتہ پتہ کے تعلق سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے راہول کو پارٹی صدارت سونپے جانے کا فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کرینگے اور وہ نہیں جانتے کہ کل ہند کانگریس کمیٹی اس پر کیا سوچ رہی ہے ۔ وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ راہول گاندھی 19 اپریل کو دہلی میں منعقد کی جانے والی کسان ریلی سے خطاب کرینگے ۔ وہ 19 اپریل کو دہلی میں ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT