Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / راہول کے صدرکانگریس بننے کاامکان

راہول کے صدرکانگریس بننے کاامکان

نئی دہلی ۔16 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کا پرزور مطالبہ اسی ماہ پورا ہوجانے کی امید ہے ۔کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی میں جاری تنظیمی الیکشن کے تحت پارٹی صدر کا الیکشن 30 اکتوبر تک مکمل ہوجائیگا۔ پارٹی کارکنوں کی مانگ کے مطابق اس مرتبہ صدر کا عہدہ راہول گاندھی کو سونپا جاسکتا ہے ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی اس طرح کا اشارہ دے چکی ہیں۔پارٹی کے انتخابی افسر اور ممبر پارلیمنٹ ایم رام چندرن پیر کو یہاں سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے پارٹی تنظیم کے الیکشن اور صدر کے عہدہ کے الیکشن کیلئے تاریخ مقرر کرنے کے بارے میں سونیا گاندھی سے بات چیت کی۔راہول گاندھی کو کانگریس کی کمان سونپنے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT