Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول کے صدر کانگریس بننے محض کچھ دن باقی ‘ موئیلی

راہول کے صدر کانگریس بننے محض کچھ دن باقی ‘ موئیلی

حیدرآباد 10 نومبر ( پی ٹی آئی ) سینئر کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے کہا کہ راہول گاندھی کے کانگریس صدر بننے میں محض کچھ دن باقی ہیں اور انہیں اس عہدہ پر نامزد کرنے کا فیصلہ متفقہ ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ راہول گاندھی کو گجرات انتخابات کے بعد کانگریس صدر بنایا جائیگا یا بعد میں۔ اس سوال پر کہ آیا گجرات انتخابات کے بعد راہول کو صدارت سونپی جائیگی ویرپا موئیلی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ وہ یقینی طور پر صدر بنیں گے ۔ یہ فیصلہ یقینی طور پر اتفاق رائے سے کیا گیا ہے اور ان کے صدارت سنبھالنے میں صرف کچھ دن باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ان کی پارٹی کے امکانات بہت بہتر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج بی جے پی کیلئے طوفان ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوام اور حکومت گجرات کے مابین اعتماد کی فضا نہیں ہے اور گجرات کے عوام اب مرکزی حکومت پر بھی اور خاص طور پر وزیر اعظم پر بھروسہ نہیں کرتے ۔ یہاں جو نتائج آئیں گے وہ بی جے پی کیلئے طوفان ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے راہول گاندھی کی قیادت میں گجرات کیلئے جو حکمت عملی اختیار کی ہے وہ ملک میں پارٹی کو مستحکم کرنے کا عملی نمونہ ہے ۔ گجرات ماڈل ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی اختیار کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT