Wednesday , December 12 2018

راہول کے کم سے کم تین مرتبہ دورۂ کرناٹک متوقع

نئی دہلی ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب ہونے کے ساتھ کانگریس کے صدر راہول گاندھی ریاست کرناٹک کا امکان ہے کہ کم از کم تین مرتبہ دورہ کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی مہم میں تیزی لائیں گے کیوں کہ پارٹی اس ریاست میں اپنا اقتدار برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اور اس پر توجہ دے رہی ہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کرناٹک میں رائے دہی 12 مئی کو ہوگی ۔ ذرائع نے کہا کہ راہول گاندھی ریاست کرناٹک میں ان علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں کا انہوں نے ابھی تک دودہ نہیں کیا ہے ۔ وہاں یہ دورہ ان کی جنا آشیروادا یاترا کے سلسلہ میں ہوگا ۔ اب تک ان کی تمام ریالیوں اور جلسوں کی اچھی پذیرائی کی گئی ہے ۔ پارٹی کے ایک قائد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کرناٹک کے پارٹی ورکرس کا یہ احساس ہے کہ مسٹر گاندھی کو ریاست کے چار ریجنس میں زیادہ علاقوں کا احاطہ کرنا چاہئے تاکہ پارٹی کی کامیابی یقینی ہو ۔ ریاست کے تمکور علاقہ میں صدر کانگریس کے ایک حالیہ روڈ شو کے دوران پارٹی کے ایک فرد نے ان کی طرف ایک ہار پھینکا تھا جو ٹھیک طور پر صدر کانگریس کے گلے میں پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT