Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / ’’راہول گاندھی ابھی بچہ ہے ‘‘: یدی یورپا

’’راہول گاندھی ابھی بچہ ہے ‘‘: یدی یورپا

امیت شاہ اور یدی یورپا ’جیل کے قیدی‘ : سدا رامیا
نئی دہلی ۔ 21 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے سابق بی جے پی چیف مسٹر یدی یورپا نے کانگریس کے صدر 47 سالہ راہول گاندھی کو بچہ قرار دیا اور کہاکہ وہ سیاسی طورپر نابالغ ہیں۔ راہول گاندھی نے ڈسمبر میں کانگریس پارٹی کے اعلیٰ عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے ۔ سابق چیف منسٹر بی جے پی یدی یورپا نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی بی جے پی کو 147 نشستیں حاصل ہوں گی کیونکہ کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم کے لئے ’’بچہ ‘‘ سرگرم ہے۔ کانگریس نے اس بچہ کو بھاری ذمہ داری دیدی ہے ۔ کرناٹک میں اس بچہ کو لاکر بھول کی گئی ہے اس لئے ہم اب جان چکے ہیں کہ کرناٹک کے انتخابات میں ہماری پارٹی زائد از 150 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ ریاست میں انتخابات سے قبل ہی کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست لفظی جھڑپیں چھڑگئیں ہیں ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا تھا کہ کرپشن اور چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ سدا رامیا سرتاپا کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے جواب میں کانگریس کے چیف منسٹر نے امیت شاہ پر تنقید کی اور یدی یورپا کو ’’جیل کا قیدی ‘‘ قرار دیا ۔ سدا رامیا نے کہا کہ میری بات اس لئے درست ہے کہ یدی یورپا کی حرکتیں ایسی ہیں کہ انھیں دراصل جیل میں ہونا چاہئے ۔ سدا رامیا امیت شاہ اور یدی یورپا کے بارے میں حقائق کا انکشاف کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کے یہ دونوں قائدین نے اپنا بیشتر وقت جیل میں گذارا ہے ۔ امیت شاہ کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر میں مبینہ طورپر ملوث ہونے پر 2010 ء میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔ یدی یورپا کو اراضی اسکام میں گرفتار کرکے محروس رکھا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT