Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی اب وزیر اعظم سے بڑی شخصیت ہوگئے ہیں : موئیلی

راہول گاندھی اب وزیر اعظم سے بڑی شخصیت ہوگئے ہیں : موئیلی

حیدرآباد 6 فبروری ( پی ٹی آئی ) سینئر کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے آج کہا کہ راہول گاندھی اب وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بڑی شخصیت ہوگئے ہیں اور پارٹی اور نوجوانوں کی خواہش یہ ہے کہ انہیں ملک کا وزیر اعظم دیکھیں۔ میڈیا کی ان رپورٹس پر کہ سینئر قائدین جیسے این سی پی لیڈر شرد پوار اور ترنمول لیڈر ممتابنرجی بھی یو پی اے کی قیادت کی دعویدار ہوسکتی ہیںانہوں نے کہا کہ خواہش الگ بات ہے اور سیاسی حقائق الگ بات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ملک بھر میں شناخت اور وجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہند سطح پر اپنی موجودگی رکھنے والی جماعت ہی بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کی قیادت کرسکتی ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے ادعا کیا کہ راجستھان ضمنی انتخاب میں پارٹی کی حالیہ کامیابی یہ واضح اشارہ ہے کہ این ڈی اے حکومت کو عدم مقبولیت کا سامنا ہے اور قومی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی جملوں پر اب عوام یقین نہیں کرینگے ۔ اب حکومت پر عوام کو بھروسہ نہیں رہ گیا ہے ۔ بی جے پی جو وعدہ کرتی ہے اور جو عمل کرتی ہے اس میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ راجستھان میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوگی جہاں جاریہ سال کے اواخر میں انتخابات ہونے والے ہیں اور لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں بھی یو پی اے کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ راہول کو یو پی اے وزارت عظمی امیدوار کے طور پر پیش کیا جائیگا ۔ وہ کانگریس کے صدر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT