راہول گاندھی اب ’’پپو‘‘ نہیں مودی کے ’’پپا‘‘ : اٹھاولے

نئی دہلی ۔ /16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے حالیہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کانگریس کی کامیابی کے پس منظر میں کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے ثابت کردیا کہ وہ باشعور لیڈر ہیں ۔ ان تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست کا وزیراعظم مودی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ راہول گاندھی نے ان 3 ریاستوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ اب وہ ’’پپو‘‘ نہیں رہے بلکہ وہ ’’پپا‘‘ بن گئے ہیں ۔ ان کے تبصرے کا لب و لباب یہ تھا کہ وزیراعظم مودی جس کو ’’پپو‘‘ کہتے تھے وہ اب ان کے ’’باپ‘‘ بن گئے ہیں ۔راہول گاندھی نے اپنی انتخابی مہم میں جارحانہ تیور دکھاتے ہوئے مودی کے ہر سوال کا جواب دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT