Saturday , December 15 2018

راہول گاندھی بی جے پی کیلئے نیک فال:یو گی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ،4مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر یو گی آدتیہ ناتھ نے راہول گاندھی کو بھارتیہ جنتا پا رٹی (بی جے پی) کے لئینیک شگون بتاتے ہو ئے کہاکہ راہول گاندھی کے کا نگریس پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں جیت حاصل کی ہے ۔آدتیہ ناتھ یوگی تریپورہ،ناگالینڈ،میگھالیہ میں پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعداخباری نمائندوںسے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ گجرات کے انتخاب سے پہلے راہول گاندھی کی تاج پوشی ہوئی تھی ۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ رہول گاندھی بی جے پی کے لیے نیک شگون ثابت ہونگے ۔وہیں جب وہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر تھے تو بی جے پی نے دس ریاستوں کے اسمبلی انتخاب میں فتح کا پرچم لہرایاتھا ، اب پارٹی کے صدر ہونے کے بعد بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں زعفرانی پر چم بلند کیا ہے ” – یوگی نے یہ بھی دعوی کیاکہ پارٹی اب بنگال، ا ڈیشہ ،کیرل اور کر ناٹک میں بھی جیت حاصل کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ2019کے عام انتخابات میں بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیا دت میں ایک مر تبہ پھر حکومت بنائے گی ۔ مسٹر مودی نے کہاکہ بایاں محاذ کے تشدد اور علیحدگی کی سیاست سے متاثرہ ریاستوں میں پارٹی کارکنان کی کڑی محنت سے کمل کھلا ہے ۔بائیں بازو کا گڑھ سمجھی جا نے والی ریا ستوں میں اس کا صفایا کر کے بی جے پی کارکنان نے ایک تاریخی کام کیا۔

TOPPOPULARRECENT