Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی خاتون بی جے پی قائدین سے خوف زدہ

راہول گاندھی خاتون بی جے پی قائدین سے خوف زدہ

کانگریس کے خاتمہ کے گاندھی جی کے خواب کو حقیقت بنانے راہول گاندھی کوشاں ، شاہنواز حسین کی پریس کانفرنس
بلیا (یوپی)۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی پر جوابی وار کرتے ہوئے بی جے پی قائد شاہنواز حسین نے کہا کہ نائب صدر کانگریس ، بی جے پی کی خاتون قائدین سے ’’خوف زدہ‘‘ ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ بی جے پی میں خواتین کی سب سے زیادہ عزت کی جاتی ہے اور اترپردیش میں خاتون ارکان مقننہ کی اعظم ترین تعداد ہے۔ انہوں نے کانگریس قائد کو اس تبصرہ پر کہ بی جے پی اور آر ایس ایس، خواتین سے تعصب رکھتے ہیں، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی بی جے پی اور آر ایس ایس کو سمجھنے میں وقت لیں گے۔ انہیں اس کے لئے تحقیق کرنی پڑے گی۔ شاہنواز حسین کل رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کل وڈودرا میں طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا تھا کہ بی جے پی کا انداز فکر کہ خواتین اس لئے خاموش ہیں کیونکہ وہ اچھی ہیں۔ جب وہ بولنا شروع کردیں گی تو انہیں خاموش کروانے کی کوشش ناکام ہوجائے گی۔ ان کی تنظیم آر ایس ایس ہے۔ کتنی خواتین آر ایس ایس میں ہیں، کیا آپ نے کبھی کسی خاتون کو شاکھا میں چڈی پہنے ہوئے دیکھا تھا۔ میں نے نہیں دیکھا۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس قائدین کی زبان ’’بدبختانہ‘‘ ہے۔ وہ تمام حدود پار کرچکے ہیں۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ راہول گاندھی کانگریس کو ’’ختم کرنے‘‘ کے گاندھی جی کے خواب کی تعبیر کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

کانگریس قائد بی جے پی کی خاتون قائدین سے خوف زدہ ہیں۔ راہول گاندھی جب بھی سمرتی ایرانی کا نام ان کے سامنے لیا جاتا ہے، خوف زدہ ہوتے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان نے مرکزی وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے امیٹھی میں گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس قائد کے سامنے سمرتی ایرانی کا نام لیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی 2019ء میں کامیاب ہوگی اور نریندر مودی دوبارہ برسراقتدار آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہا، کیونکہ وہ تعطیلات اور بیرونی دوروں سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے صدر بی جے پی امیت شاہ کے فرزند جے شاہ پر عائد الزامات کے خلاف انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد ہیں اور لوگوں کو اس کا جلد ہی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی اور کانگریس اس کے برعکس گردن تک کرپشن میں غرق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ کسی قسم کی تحقیقات جے شاہ کے خلاف الزامات کی کی جائے۔ انہوں نے صدر پارٹی امیت شاہ کے استعفے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اہمیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے ادعا کیا کہ بی جے پی ہماچل پردیش اور گجرات دونوں میں اسمبلی انتخابات میں دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس انتہائی مایوس ہے، کیونکہ ریاستی اُمور اس کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔ یشونت سنہا اور ارون شوریٰ کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی دونوں کا احترام کرتی ہے۔ انہیں بھی پارٹی کا احترام کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT