Wednesday , December 12 2018

راہول گاندھی دادی کے نقش قدم پر ، کرناٹک کی مشہور مندرکا دورہ

چکمگلور(کرناٹک) ۔ 21 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کیلئے مہم کے حصہ کے طورپر کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی دادی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرناٹک کی مشہور مندر کا دورہ کیا۔ راہول نے شارداپیٹھ کی شرادمبامندر کا دورہ کیا اور سرنگیری مٹھ کے ارکان سے ملاقات کی۔ راہول کی دادی و سابق وزیراعظم اندراگاندھی نے اپنے سیاسی کیرئیر کے احیا کیلئے 1978کے انتخابات سے قبل بھی اسی مندر کا دورہ کیا تھا۔ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے سبب اندراگاندھی کی شبیہ کافی متاثر ہوئی تھی اور ان کو انتخابات میں شکست ہوئی تھی ۔ 1978میں چکمگلور کے ضمنی انتخابات میں اندراگاندھی کو کامیابی ملی تھی ۔

 

جے ڈی ایس، بی جے پی کی ’’بی ٹیم‘‘ : راہول گاندھی
ہاسن(کرناٹک)۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج جنتا دل (سیکولر) کو بی جے پی کی ’’بی ٹیم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کرناٹک کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، تاہم اس کے لئے پارٹی کارکنوں کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔ جے ڈی ایس اور اس کے حامی بی جے پی کی کامیابی کیلئے جان توڑ کوشش کریں گے ، وہ جے ڈی ایس کے صدر سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے آبائی حلقہ انتخاب میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT